امریکہ کی ایک عدالت نے ایک امریکی سکھ فوجی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے اسے اپنے مذہنی عقائد کے مطابق داڑھی ،بال اور پگڑی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
فوج میں کیپٹن کے عہدے پر تعینات سمرت پال سنگھ نے الزام لگایا
تھا کہ انہیں اپنے مذہب کی وجہ سے ایسے تفریق آمیز ٹسٹ سے ہوکر گزرنا پڑتا ہے جن سے امریکی فوج کا کوئی دیگر فوجی نہیں گزرتا ۔
فوج کی جانب سے اسے 31مارچ سے پہلے ایسے ہی ایک اور ٹسٹ سے گزرنے کو کہا گیا تھا جس پر 32000ڈالر کا خرچ آتا ہے۔